حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس 30 اور 31 اکتوبر 2026ء کو حیدرآباد پاکستان میں مرکزی صدر سید دانیال کاظمی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، کارکردگی اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران سرپرست کونسل کے معزز رکن استاد انجینئر سید حسین موسوی نے ’’نظامِ امامت‘‘ کے موضوع پر درس دیا، جبکہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ایاز حسین الحسینی نے تجوید کے موضوع پر درس پیش کیا۔
اجلاس میں ڈویژن، اضلاع، جامعات اور مرکزی سطح پر تنظیمی کارکردگی کی رپورٹس پیش کی گئیں۔ مرکزی رپورٹ کا تجزیہ سرپرست کونسل کے سیکرٹری قمر عباس غدیری نے کیا۔

اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن ’’نظامِ امامت و ولایت‘‘ کے عنوان سے 29، 30 اور 31 جنوری 2027ء کو منعقد ہوگا۔
اجلاس کے اختتام پر مرکزی صدر سید دانیال کاظمی نے اختتامی کلمات ادا کیے، جبکہ امام زمانہؑ کے ظہور میں تعجیل کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔










آپ کا تبصرہ